جنرل مشرف کی کراچی منتقلی

کراچی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف امکان ہے کہ بحریہ کے ہسپتال کراچی منتقل کردیئے جائیں گے جو اُن کے اسلام آباد کے فارم ہاؤز کے قریب واقع ہے۔ یہ اقدام اُن کی جان کو لاحق خطروں کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ جنرل مشرف پی این ایس شفا کے سی سی یو یونٹ میں رکھے جائیں گے۔ تاہم اِن کے ترجمان اور پارٹی نے اِس خبر کی تردید کی ہے۔ روزنامہ اکسپریس ٹریبیون میں شائع شدہ خبر کے بموجب پاکستانی بحریہ کے ہسپتال میں سابق صدر کے علاج اور حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اُن کا علاج کرے گی۔ ہسپتال کے باہر بیانرس نصب کئے گئے ہیں جن میں غیر متعلقہ افراد کی ہسپتال میں نقل و حرکت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے بموجب راولپنڈی یا اسلام آباد میں مشرف کی جان کو سنگین خطرے لاحق ہیں جس کی وجہ سے اُنھیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء مشرف کے نئے وکیل صفائی فاروق نسیم نے کہاکہ اُن کے خیال میں ایسے اقدامات منصوبہ بند ہیں جن کی وجہ نامعلوم ہے۔