جنرل مشرف ،فاروق ستار، خاقان عباسی اور عمران خان کی نامزدگیاں مسترد

اسلام آباد 19 جون(سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرِ پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے آئندہ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔ریٹرننگ افسرنے سابق فوجی سربراہ اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیئے جن کی منظوری پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے مشروط تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے اوراپنی مفروری کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بہرحال کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے ۔سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان کے پرچہ جات نامزدگی بھی الیکشن کمیشن نے مسترد کردیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدرنشین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منطور کرلئے گئے ۔