جنا سینا پارٹی اے پی کی تمام نشستوں پر مقابلہ کریگی : پون

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( پی ٹی آئی ) اداکار سے سیاستدان بننے والے پون کلیان نے آج کہا کہ ان کی پارٹی آندھرا پردیش میں تمام 175 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کریگی ۔ انہوں نے یہاں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ جنا سینا پارٹی کچھ حلقوں تک محدود رہے گی ۔ جنا سینا پارٹی ریاست میں تمام 175 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کریگی ۔ جنا سینا سربراہ جلد ہی عوامی رابطہ پروگرام شروع کرنے والے ہیں جس کی تفصیلات کا 11 مئی سے قبل اعلان کیا جائیگا ۔ انہوں نے اس موقع پر مسٹر دیو کو پارٹی کا سیاسی حکمت عملی ساز مقرر کیا جو گذشتہ 10 ماہ سے پارٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پون کلیان نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے پارٹی کے انتخابی منصوبہ کا اگسٹ کے دوسرے ہفتے میں اعلان کیا جائیگا ۔ پون کلیان ‘ میگا اسٹار چرنجیوی کے بھائی ہیں۔