جناب محمود علی کے ہاتھوں ’ جہاں پناہ ‘ شوروم کا افتتاح

بنجارہ ہلز کے وسیع و عریض شوروم میں مردانی لباس کا پرکشش جدید کلکشن
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک پر آج ’ جہاں پناہ ‘ کے چوتھے شوروم کا افتتاح کیا ۔ وینگل راؤ پارک کے روبرو واقع جہاں پناہ کے اس چوتھے شوروم میں مردوں کے دیسی روایتی لباس کا انتہائی جدید ، دیدہ زیب اور پرکشش کلکشن موجود ہے ۔ جناب محمود علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ جہاں پناہ ‘ شہر حیدرآباد کے قدیم ترین اور معیاری شورومس میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اور اس کے برینڈس ملک کے روایتی لباس کی حقیقی عکاسی و ترجمانی کرتے ہیں ۔ لیکن جہاں پناہ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ قدیم روایات پر مبنی دیسی لباس کو ہر دور میں جدید فیشن کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے روایتی لباس کو ایک نیا انداز بخشتا ہے ۔ جس کا نتیجہ ہے کہ قدیم روایتی لباس جدید دور کے نوجوانوں میں بھی کافی مقبول اور من پسند ہیں ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست اپنی روایتی گنگا جمنی تہذیب کے لیے مشہور ہے اور اس اسٹور ( جہاں پناہ ) کے روایتی دیسی ملبوسات ہندو مسلم اتحاد پر مبنی اس مشترکہ تہذیب کی جھلک پیش کرتے ہیں کیوں کہ یہ روایتی لباس بلا لحاظ مذہب و ملت تمام شہریوں میں یکساں مقبول ہیں ۔ جہاں پناہ اسٹورس کے مینجنگ ڈائرکٹر ابراہیم بخاری نے کہا کہ عابڈس اور ٹولی چوکی میں ان شورومس کی بے پناہ کامیابی کے بعد معزز گاہکوں کی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے بنجارہ ہلز میں نیا شوروم کھولا گیا ہے جہاں دیدہ زیب ، جاذب نظر اور پرکشش دیسی روایتی لباس شیروانی کرتا پاجامہ پگڑی کے علاوہ اس معیار کے فٹ ویر ، بلیزرس اور دیگر اشیاء موجود ہیں ۔ جہاں پناہ شورومس میں نہ صرف عیدوں اور تہواروں بلکہ شادی بیاہ ، خاندانی تقاریب اور عام استعمال کے ملبوسات کا جدید فیشن پر مبنی کلکشنس موجود ہیں ۔ جناب ابراہیم قادری نے کہا کہ معزز گاہکوں کی بہتر خدمت کے لیے وسیع و عریض شورومس میں ملبوسات اور پارچہ جات کو انتہائی سلیقہ مندی کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ تجربہ کار و خوش اخلاق اسٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔۔