جناب محمد عبدالشکور کا انتقال

حیدرآباد /14 جولائی ( راست ) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مشہور سماجی رہنما ، سابق کارپوریٹر کانگریس پارٹی سینئیر لیڈر انڈین کانفرنس آف سوشیل ویلفیر کے صدرنشین جناب محمد عبدالشکور کا آج دس بجے دن ان کی قیام گاہ واقع مہدی پٹنم میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ 85 برس کے تھے ۔ جناب محمد عبدالشکور گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے عوامی خدمت اور رفاہی سرگرمیوں میں سرگرم رہے وہ کئی فلاحی ، تعلیمی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ تھے ۔ مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں انہوںنے نمایاں خدمات انجام دیں ۔ مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے تحت مدینہ گروپ آف کالجس کی ترقی میں انہوں نے اہم حصہ لیا ۔ وہ ایک بے لوث خدمت گذار تھے ۔ انہوں نے سینکڑوں غڑیب ، بے سہارا مسلمانوں کی امداد کو اپنا مقصد عین بنالیا تھا ۔ جناب ایم اے شکور دارالامن اور حنا فنکشن ہال مہدی پٹنم کے پروپرائٹر رہے ۔ جناب ایم اے شکور کے انتقال کی خبر جیسے ہی معلوم ہوئی ان کے رشتہ داروں ، دوست احباب اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کی قیامگاہ پہونچی ۔ نماز جمعہ کے بعد دارالامن فنکشن ہال میں ان کی میت آخری دیدار کیلئے رکھی گئی تھی ۔ نماز جنازہ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ جناب ایم اے شکور کے پسماندگان میںا ہلیہ کے علاوہ تین لڑکے چار لڑکیاں ہیں وہ نامور آپتھالمسٹ ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد ہدایت اللہ کے خسر تھے ۔