جناب حامد انصاری کی مراقش میںآمد

رباط ( مراقش ) 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر حامد انصاری آج اپنے دو قومی ورہ کے پہلے مرحلہ میں مراقش پہونچے ۔ اس دورہ کا مقصد مستقبل کی شراکت کیلئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے ۔ جناب حامد انصاری یکم جون تک مراقش میں رہیں گے اور وہ وزیراعظم عبدال الہ بن کریم کی دعوت پر مراقش گئے ہیں اور دونوں قائدین یہاں ہند ۔ مراقش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا رباط میں افتتاح انجام دینگے ۔ اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ میں جناب حامد انصاری 2 اور 3 جون کو تیونس کا دورہ کرینگے ۔ کسی ہندوستانی نائب صدر کا گذشتہ 50 سال میں مراقش و تیونس کا یہ اولین دورہ ہوگا ۔ جناب حامد انصاری دونوں شمالی افریقی ممالک کیساتھ دہشت گردی ‘ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی توسیع اور خانگی شعبہ میں سرمایہ کاری جیسے امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ اس کے علاوہ وہ افریقہ میں ہندوستان کے اثر کو وسعت دینے اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کرینگے ۔ مراقش میں ان کے قیام کے دوران کئی یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جائیں گے ۔