جناب بابر مرزا کا نجف اشرف میں انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( راست ) : ایڈیشنل ڈی سی پی الحاج بابر مرزا زوار ابن مولوی مرزا محمد جعفر سابق انسپکٹر پولیس کا جو بغرض زیارت شہدائے کربلا حیدرآباد سے معہ فیملی روانہ ہوئے تھے بعد تکمیل زیارت مقامات مقدسہ قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ تدفین وادی السلام میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب جمعرات 27 ستمبر 7-30 بجے شام حسینیہ زہرا پرانی حویلی مقرر ہے ۔ مولانا علی مرتضی خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 8985360110 پر ربط کریں ۔۔