جمہوریت میں عوام ہی ’’مالک ‘‘: راہول گاندھی

سمدیگا(جھارکھنڈ) ۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں عوام ہی ’’مالک‘‘ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ان پارٹی سے اپنی دل کی بات کہیں اور بتائے کہ ان کی پارٹی کی حکومت کو کیا کرنا چاہیئے، کیا نہیں کرنا چاہیئے ۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر کانگریس کو اقتدار کیلئے ووٹ دیا جاتا ہے تو ان کی پارٹی ہر ماہ 12ہزار سے کم آمدنی رکھنے والے ارکان خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں ہر سال 72ہزار روپئے ڈپازٹ کرے گی ۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں پانچ کروڑ خاندانوں کا احاطہ کیا جائے گا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مت بھولیئے کہ آپ ہندوستانی جمہوریت میں ’’مالکانہ حقوق رکھتے ہیں ‘‘ ۔ نریندر مودی یا کوئی اور لیڈر آپ کے مالک نہیں ہیں ۔ آپ صرف ہمیں یہ بتایئے کہ ہم کو کیا کرنا ہوگا ۔