جموں و کشمیر میںاسمبلی انتخابات میں تاخیر کے مودی ذمہ دار: این سی

سرینگر ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس قائد عمر عبداللہ نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1996 ء سے ہندوستان کے واحد وزیراعظم ہیں جو جموں و کشمیر میں بروقت اسمبلی انتخابات منعقد کروانے سے قاصر رہے ۔ سابق چیف منسٹر انتخابی عہدیداروں کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر اپنے بیان سے سبکدوشی اختیار کرلی کہ ریاست میں اندرون دو دن اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ اس سے یہ قیاس آرائیاں گرم ہوگئی تھیں کہ اسمبلی انتخابات ریاست میں منعقد ہونے والے ہیں ۔ یہ ریاست فی الحال صدر راج کے تحت ہے اور ریاستی انتخابات پارلیمانی انتخابات کے فوری بعد منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ جموں و کشمیر /19 جون 2018 ء کو صدر راج کے تحت دی گئی تھی جبکہ بی جے پی پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد سے دستبرداری ہوگئی تھی ۔