جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل میں 19 ایرپورٹس دوبارہ کھول دیئے گئے

سرینگر ؍ نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کم سے کم تین جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش کے 9 ایرپورٹس شہری فضائی پروازوں کیلئے عارضی طور پر بند کردیئے گئے تھے جنہیں شام میں دوبارہ کھول دیا گیا۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ سرینگر، جموں، لیہہ، پٹھان کوٹ، امرتسر، شملہ، کولو، منالی، پٹھورگڑھ ایرپورٹس بند کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے اڈوں پر انڈین ایرفورس کی طرف سے گذشتہ روز کئے گئے فضائی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان یہ ایرپورٹس بند کئے گئے ہیں۔ سرینگر میں ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیداروں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر شہری فضائی ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ اس عہدیدار نے اگرچہ ہنگامی حالات کی نوعیت تو نہیں بتائی لیکن کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ضلع بڈگام میں آج صبح انڈین ایرفورس کا جٹ تباہ ہونے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، نلواڑہ اور بھٹنڈہ ایرپورٹس پر سخت ترین چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔