جمعیتہ العلمائے ہند 40 لاکھ افراد کی ہندوستانی شہریت کیلئے نااہل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی:مدنی

دیوبند(سہارنپور) ۔31جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جمعیۃ العلما ہند کے صدر ارشد مدنی نے منگل کو یہاں کہا ہے کہ جمعیۃ شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے ڈرافت میں 40 لاکھ لوگوں کو شہریت سے نااہل قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے دستاویزات کی باضابطہ جانچ ہونی چاہئے تاکہ ان کو انصاف مل سکے ۔آسام میں این آر سی کے 3.29 کروڑ درخواستوں میں سے 40 لاکھ سے زائد لوگوں کی شہریت منسوخ ہوگئی ہیں۔ ان دستاویز کو پیر کے دن شائع کردیا گیا ہے ۔این آر سی ڈرافٹ کو گواہاٹی میں رجسٹرار جنرل آف انڈیا سیلیش اور این آر سی اسٹیٹ کوآرڈی نیٹر پرتیک ہجیلا نے وزیر مملکت برائے داخلہ ستیندگرگ جوائنٹ ڈائرکٹر (شمال مشرق) کی موجودگی میں پیش کیا ۔جمعیۃ کے صدر نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے اس نازک مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی۔