جماعت اسلامی کا اجتماع ‘ انتظامات کا ڈپٹی چیف منسٹر نے جائزہ لیا

حیدرآباد 30 نومبر ( آئی این این )ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمدمحمود علی نے آج مختلف محکمہ جات کا ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے 11 تا 14 ڈسمبر پہاڑی شریف میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی ہند کے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے عہدیدار شریک تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے صدفیصد کوشش کریں جہاں زائد از 10,000 افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایتد ی کہ وہ اجتماع گاہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاضروریات کا جائزہ لیں اور اجتماع کے پرسکون انعقاد و اختتام کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کریں۔ جوائنٹ کلکٹر رنگا ریڈی کی قیادت میں تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو بہت جلد اجتماع کے مقام کا دورہ کریگی ۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو تبلیغی جماعت کے اجتماع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے پر مبارکباد بھی دی ۔ اجلاس میں رنگا ریڈی کے جوائنٹ کلکٹر رجت کمار سائینی ‘ ڈی آر او دھرما ریڈی ‘ آر ڈی او سرور نگر جے سدھاکر راؤ ‘ شمس آباد کے ڈی سی پی اے آر سرینواس اور دوسرے عہدیدار شریک تھے ۔ جماعت اسلامی کے عہدیدار محمد زاہد بیتگ ‘ محمد عظیم الدین ‘ عبدالباسط شکیل اور عبدالمعید بھی اس اجلاس میںمومود تھے ۔