جماعت اسلامی پاکستان کے قائد ملک طفیل کا قتل

پشاور ۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی پاکستان کے ایک مقامی قائد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔پولیس عہدیداروں کے بموجب مقامی قائد ملک طفیل کو موٹر سیکل سوار نامعلوم بندوق برداروں نے شمال مغربی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کا علاقہ بنوں کے مغبال خیل علاقہ میں قتل کردیا گیا ۔ مشتبہ افراد موقع واردات سے اس قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس دیگان نے اس علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کردی ہے تاکہ خاطیوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔