جلسہ ہائے میلاد النبیؐ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمین ﷺ 9 ربیع الاول بعد مغرب شاہی مسجد باغ عامہ میں منعقد ہے ۔ صدارت مولانا شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی قادری کریں گے ۔ مولانا سید حمید الدین شرفی ، مولانا سید علیم اشرف جائیسی ، مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی ، مولانا محمد انوار احمد کے علاوہ مولانا محسن بن محمد الحمومی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ 10 جنوری بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ سید انوار علی سلمان کی قرات کلام پاک کے بعد نعت شریف ہوگی ۔ بعد ازاں مولانا شیخ احمد محی الدین کا خطاب ہوگا ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری داعی محفل نے نعت خواں حضرات اور عاشقان رسولؐ سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔
٭٭ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ 8 ربیع الاول بعدنماز عشاء عثمان باغ روبرو اعظم بیکری مقرر ہے ۔ سرپرست مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری سرپرست اعلی مدرسہ باب العلم انوار محمدی ، صدارت مولانا قبول پاشاہ قادری ، نگرانی حضرت سید شاہ اسحاق محی الدین قادری بانی و ناظم مدرسہ باب العلم انوار محمدی کریں گے ۔ مقرر خصوصی مولانا محمد ریاض احمد قادری ، مولانا حافظ آصف عرفان قادری ، مولانا حافظ افتخار الدین قادری ہوں گے ۔ نظامت مولانا محمد عبدالنور قادری کریں گے ۔۔