جلسہ ہائے میلاد النبیؐ

٭٭ سہ روزہ مجالس سیرت النبیؐ 8 تا 10 جنوری ایوان عاقل و فاضل پنجہ شاہ زیر نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ آندھرا پردیش زیر صدارت مولانا محمد رحیم الدین انصاری سہ روزہ مجالس سیرت النبیؐ مقرر ہے ۔ جہاں آنحضرت ﷺ کی ولادت باسعادت کے واقعات تفصیل سے بیان کئے جائیں گے ۔۔
٭٭ بزم محبان عطائے رسول ؐ حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے زیر اہتمام جشن میلاد مصطفی و ماہانہ فاتحہ چھٹی شریف زیر سرپرستی مولانا سید شاہ غیاث الدین چشتی خلف سابقہ دیوان جی اجمیر شریف زیر نگرانی مولانا سید سعادت اللہ شاہ بخاری 6 ربیع الاول بعد نماز عشاء خانقاہ چشتیہ بہشتیہ بخاری گلشن فتح شاہ نگر عیدی بازار مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ ہارون علی چشتی اجمیر شریف ، مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری ادیب ، حضرت سید شاہ ابوبکر صادق پاشاہ قادری ، مولانا سید شاہ غوث پیر کلیمی ، حضرت شیخ سالم باوزیر قادری ، مولانا سید شاہ افتخار محی الدین ابوالعلائی ، مولانا صوفی سیف احمد قادری شاہ ولی اللہی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ بعد مغرب فاتحہ خوانی و حلقہ ذکر و شجر خوانی رات 10 بجے محفل سماع کا آغاز ہوگا ۔۔
٭٭ بزم علم و ادب کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیﷺ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد مسدوسی ہاوز مغل پورہ 11 جنوری بعد نماز مغرب عمل میں آرہا ہے ۔ جلسہ کی نگرانی الحاج عثمان شہید ایڈوکیٹ کریں گے ۔ مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، مولانا نادر المسدوسی ، مولانا سید یوسف روش مخاطب کرینگے ۔ جلسہ کا آغاز قرات و نعت شریف سے ہوگا ۔ جلسے کے فوری بعد جناب حلیم بابر کی نگرانی میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔۔
٭٭ جشن میلاد النبیؐ مسجد حسینی پاشاہ چمن علی شاہ مستعد پورہ میں 8 جنوری کو بعد نماز عشاء 8 بجے قرات کلام پاک سے شروع کیا جائے گا ۔ جناب امام مسجد حسینی شاہ عبدالستار رضا قادری صدارت کرینگے ۔ڈاکٹر سید شاہ محمد حمید الدین حسینی قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ محفل نعت مصطفیؐ بضمن جشن میلاد النبیؐ بمکان جناب اشرف قادری ایس آر ٹی کالونی نزد مسجد عرفات 7 ربیع الاول بعد نماز عشاء منعقد ہوگی ۔ مہمان خصوصی سید اکبر محی الدین قادری شکیل پاشاہ مشائخ بالا پور جناب میجر قاری یوسف قادری ہوں گے ۔۔
٭٭ جلسہ عید میلاد النبیؐ 11 جنوری کو بعد مغرب مسجد محمودیہ ڈاکٹر کرشنا نگر آر ٹی سی کالونی مولا علی میں مقرر ہے ۔ الحاج محمد یوسف نوری صدارت کریں گے ۔ الحاج محمد نذیر احمد قادری الحاج محمد بشیر احمد قادری نگرانی کرینگے ۔ حضرت محمد ابوالحسن علی رضوی ، مولانا سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری مولانا عبدالرشید نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام جلسہ عید میلاد النبیؐ 8 جنوری کو بعد نماز مغرب خانقاہ ملتانیہ مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں بعنوان ’ ولادت محمدؐ ‘ زیر صدارت مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی و زیر نگرانی مولانا شاہ محمد عبدالحمید ملتانی قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد عابد حسین ، مولانا شفیع محمد خاں ، مولانا مفتی محمد عبدالخالق ملتانی کے علاوہ دیگر علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔۔