جلسہ ٔ استقبال رمضان و نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ۔ 31 مئی ( ای۔ میل) جناب شیخ عبدالرب زبیدی کے جدید مکان کے احاطہ واقع نزد بی آر ریڈی گارڈن فنکشن ہال قومی شاہراہ روڈ نمبر 44 جڑچرلہ میں جناب محمد مظہر حسین شہید قادری شرفی سجادہ متولی درگاہ حضرت کروٹ ولی، انپور کرناٹک کی جانب سے جلسہ استقبالیہ ماہ صیام و فضائل رمصان و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ مولانا سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت مردان علی شاہؒ محبوب نگر نے جلسہ کی نگرانی کی۔ حضرت ظہیری شاہ چشتی القادری نے نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ سید رؤف علی شاہ قادری ملتانی صدر مدرسہ دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ، مولانا شاہ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی متولی سجادہ حضرت برہنہ بادشاہؒ محبوب نگر جناب عطار عبدالقدوس (جہانگیر پاشاہ) میر مجلس دارالعلوم کاورم پیٹھ، ڈاکٹر ذاکر علی صادق علی فریدی، حضرت محمد سلطان الدین چشتی المرزائی نے شرکت کی۔ جناب محمد قطب الدین مدرس نے جلسہ کی نظامت کی۔ جبکہ نعتیہ مشاعرہ کی نظامت جناب جلیل رصا بزم رضائے کی جلسہ کو مولانا جناب سید رؤف علی قادری ملتانی نے مخاطب کرتے ہوئے فضائل رمضان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعدازاں نعتیہ مشاعرہ میں جناب جعفری کاظمی زاہد شوق، معزالدین معز، ضیاء سلطانی، سلطان پاشاہ چشتی، رمز، حبیب الدین حبیب، باسط مظہری، ممتاز حسین نقشبندی، جلیل رضا ، مظہر حسین شہید المعروف ہدایت شرفی، محبت علی منان، سلطان چشتی، اسمعیل قیصر، اتم شرفی، صادق علی فریدی، محبوب نگر کے علاوہ نگران جلسہ ، ظہیر ناصری نے اپنا نعتیہ کلام سناکر کافی داد تحسین حاصل کی۔ موصوف کے کلام کو بار بار سنا گیا اور بے حد پسند کیا گیا۔ مشاعرہ کا آغاز حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری کی قرأت ، جناب خواجہ پاشاہ، لنگم پیٹھ، جناب محمد صابر قدیری سے ہوا۔ جناب مظہر شہید نے تمام مہمانوں کی شال پو گلپوشی کی اور تمام مہمانوں و سامعین کیلئے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس طرح یہ نورانی جلسہ و مشاعرہ کا اختتام داعی جلسہ و مشاعرہ جناب مظہر حسین شہید قادری شرفی کے شکریہ پر ہوا۔