جلسہ میلاد النبیؐ

٭٭ لجنتہ العلماء کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ سیرت النبیؐ 11 جنوری ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد فردوس فیروز گاندھی نگر ملے پلی منعقد کیا جارہا ہے ۔ صدارت مولانا عبدالملک صدر لجنتہ العلماء کریں گے ۔ مولانا سید ظفر احمد جمیل کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ انجمن فیضان المسلمین کے زیر اہتمام جلسہ عید میلاد النبیؐ 11 جنوری بعد نماز مغرب خانقاہ ملتانیہ مدینہ مسجد معراج النساء نور کالونی وٹے پلی میں زیر صدارت مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، زیر نگرانی مولانا شاہ محمد عبدالحمید ملتانی منعقد ہوگا ۔ مولانا محمدعابد حسین نظامی ، مولانا شفیع محمد خاں ، مولانا محمد عبدالخالق ملتانی و دیگر علماء کے کے خطاب ہوں گے ۔۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ 11 جنوری مغرب تا عشاء بمقام مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ ڈاکٹر شیخ احمد محی الدین شرفی اور مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ الگیلانی عالمی سوسائٹی برانچ یاقوت پورہ کے زیر اہتمام چار روزہ مجالس میلاد النبیؐ 9 تا 12 ربیع الاول بعد نماز عشاء 9 ساعت شب بمکان حضرت شیخ سالم باوزیر قادری روبرو مسجد ریتی چھاونی ناد علی بیگ یاقوت پورہ مقرر ہے ۔۔

٭٭ جلسہ عید میلاد النبیؐ 11 جنوری بعد مغرب مسجد محمودیہ آر ٹی سی کالونی مولا علی مقرر ہے ۔ علامہ سید شاہ عبدالرحمن حسن قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جلسہ میلاد النبیؐ زیر اہتمام انتظامی کمیٹی جامع مسجد بالاحصار قلعہ گولکنڈہ 9 ربیع الاول بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا انصار رضا قادری ، مولانا محمد بلال احمد صابری ، مولانا محمد امجد نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ میلاد کمیٹی سید نگر 2 بنجارہ ہلز کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ میلاد النبیؐ 11 جنوری بعد نماز عشاء روبرو چھلہ غوث اعظم سید نگر 2 چوراہا بنجارہ ہلز میں زیر نگرانی جناب عارف خاں قادری مقرر ہے ۔ مولانا عبدالشکور قادری ، مولانا سید یوسف علی اظہر قادری ، مولانا سید توفیق اللہ حسینی بخاری قادری ، مولانا محمد عثمان شاہ خاں نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ مولوی محمد عبدالمتین نقشبندی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔