جلال الدین اکبر کی نئی تصنیف عنقریب منظر عام پر

حیدرآباد 30 جولائی (راست) معروف شاعر و ادیب جناب جلال الدین اکبر کی نویں کتاب ’’تحریک تلنگانہ کی مختصر کہانی‘‘ ملٹی کلر 1/4 ڈی سائز 300 صفحات پر مشتمل بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے جس میں 2001 ء سے آج تک کے حالات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جلال الدین اکبر کی آٹھ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ دیوانِ اکبر، برگِ زرد، تیر بہدف، حیدرآبادی شعراء، تاثرات تاثرات، کوکب حیدرآبادی کی نعت گوئی، امریکہ کے 44 صدور کا مختصر تعارف، اور دھیمی دھیمی آوازیں، نئی تصنیف دھیمی دھیمی آوازیں‘‘ حسب ذیل پتہ سے تحفتاً حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848261465 پر ربط کریں۔

ڈاکٹر فرحت آراء وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
حیدرآباد 30 جولائی (راست) ڈاکٹر فرحت آرا وائس پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار اپنے گراں قدر خدمات کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہوگئیں۔ انھیں ان کی طبی خدمات کے صلہ میں بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ، بہترین اساتذہ کا ایوارڈ، بیسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف ساؤتھ امریکہ کی جانب سے اعزازی ڈی لیٹ کی ڈگری دی گئی۔ ڈاکٹر فرحت آرا نے اپنے تمام ساتھی اساتذہ، طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا ۔