جعلسازی و دھوکہ بازی پر وکیل گرفتار

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے جعلسازی، دھوکہ بازی کے واقعہ میں ملوث ایک وکیل کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ بی سلیش سکسینہ کے خلاف 2017 ء میں حیدرآباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار (جوڈیشیل) کی جانب سے دھوکہ دہی، جعلسازی کی شکایت کی گئی تھی جس پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد اُس کے خلاف تفصیلی تحقیقات کی اور اُس میں ملوث پائے جانے پر اُسے آج گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ سلیش سکسینہ کو گزشتہ سال آندھراپردیش کے رکن قانون ساز کونسل دیپک ریڈی کے ساتھ بنجارہ ہلز میں واقع اراضیات کے فرضی دستاویزات بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔