جشن سال نو کے موقع پر ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے جشن سال نو کے موقع پر 31 ڈسمبر کی رات کو ٹریفک تحدیدات عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جس میں شہر کے تمام فلائی اوورس ٹریفک کیلئے بند کردیئے جائیں گے ۔ حسین ساگر کے اطراف و اکناف علاقوں پر بھی ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق 31 ڈسمبر کی شب 10 بجے تا رات دیر گئے 2 بجے تک این ٹی آر مارگ ، نیکلس روڈ اوراپر ٹینک بینڈ پر ٹریفک کے بہاو کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا ۔ وی وی مجسمہ سے نیکلس روڈ ،این ٹی آر مارگ کی سمت آنے والی ٹریفک کا رخ خیریت آباد اور راج بھون روڈ کی سمت کردیا جائے گا ۔ جبکہ بروگولا رام کرشنا بھون سے این ٹی آر ایس مارگ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ اقبال مینار ، لکڑی کا پل اور ایودھیا جنکشن کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح لبرٹی جنکشن سے سکندرآباد سمت جانے والی ٹریفک کا رخ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس وائی جنکشن ، بروگولا رام کرشنا بھون ،تلگو تلی مجسمہ ،اقبال مینار، لکڑی کا پل کی سمت کردیا جائے گا جبکہ خیریت آباد مارکٹ سے نیکلس روٹری کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ خیریت آباد میرا ٹاکیز لین کی سمت کردیا جائے گا ۔ منٹ کمپاونڈ لین جو سکریٹریٹ سے متصل ہے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ نلہ گٹہ ریلوے بریج سے آنے والی ٹریفک کو سنجیوا پارک اور نیکلس روڈ کی سمت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹریفک کا رُخ کربلا میدان اور منسٹر روڈ کی سمت کردیا جائے گا ۔ سکندرآباد سے آنے والی ٹریفک کا رخ سیلنگ کلب سے کواڑی گوڑہ چوراہے لوئر ٹینک بینڈ ، کٹہ میسماں مندر اور اشوک اور آر ٹی سی چوراہا کی سمت موڑ دیا جائے گا ۔ 31 ڈسمبر کی رات دیر گئے تک دونوں شہروں میں ٹراویل بسوں ، بھاری لاریوں اور بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ ممنوع رہے گا ۔