جشن سال نو پر اپنے بچوں پر نظر رکھیں : ضیاء عرفان حسامی

حیدرآباد 30 ڈسمبر (راست) ادارہ اپنا شہر اپنے لوگ انجمن بقائے ادب کے زیراہتمام حسب روایت قدیم سال نو کے آغاز پر سالِ نو کی لغویات کے خلاف ایک طرحی مصرع دیا گیا ہے ’’سال نو 2019 آیا ہے ایمان سکھانے کیلئے‘‘ ناظم اصلاح معاشرہ ادارہ اپنا شہر اپنے لوگ محمد ضیاء عرفان قادری حسامی نے اپنے پیام میں کہاکہ 31 ڈسمبر آتے ہی ہمارا مسلم معاشرہ غیروں کی تقلید میں خصوصاً نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تفریحی مقامات پر بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ رقص و موسیقی کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جہاں بے پردگی خلاف شرع اُمور انجام دیئے جاتے ہیں اور یہ سمجھا جارہا ہے کہ سال نو کی خوشی میں ناچ گانا شراب نوشی عیش و عشرت کی محفلیں منعقد کرنا ہماری خوشیوں کا حصہ ہے حالانکہ اِن اُمور سے خدا اور اُس کے رسول ناراض ہوتے ہیں۔ ان کا انسداد ضروری ہے۔ اپنے بچوں کو والدین کی ذمہ داری ہے کہ 31 ڈسمبر کے خلاف شرع اُمور کھیل کود آتشبازی سے روکنے کی ترغیب دیں۔ 31 ڈسمبر کو دینی اجتماعات منعقد کرکے سالِ نو کا استقبال خدا کی رضامندی کے لئے کریں۔