جسٹس لویا کیس کی سماعت سے ایک اور ہائیکورٹ جج دستبردار

ناگپور ۔ 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی جج بی ایچ لویا کی موت کی تحقیقات کی استدعا کے ساتھ داخل کردہ پٹیشن کی سماعت سے ایک ڈیویژن بنچ کی دستبرداری کے بعد ممبئی ہائیکورٹ کی ناگپور بنچ کے ایک اور جج نے آج اس کیس سے دستبرداری اختیار کرلی۔ جسٹس لویا سہراب الدین شیخ کیس کے ٹرائل کی صدارت کررہے تھے کہ 2014ء میں ان کا مشتبہ حالات میں دیہانت ہوگیا۔ اُس کیس میں بی جے پی سربراہ امیت شاہ ملزمین میں شامل تھے۔