جسٹس دتو : صدرنشین قومی حقوق انسانی کمیشن

نئی دہلی ۔ 29 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف جسٹس آف انڈیا مسٹر ایچ ایل دتو نے آج صدرنشین قومی حقوق انسانی کمیشن کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ کمیشن کے ساتویں صدرنشین ہوں گے۔ جسٹس کے جی بالا کرشنن کی میعاد گزشتہ سال 11 مئی کو ختم ہوگئی جس کے بعد کمیشن کے رکن جسٹس سائبرک جوزف کارگزار صدرنشین کی حیثیت سے اضافی  ذمہ داری سنبھالی تھی۔ جسٹس دتو متعدد اہم اور تاریخ ساز فیصلوں سے وابستہ رہے، وہ اس بنچ میں شامل تھے جس نے ایک دہشت گرد دیویندر پال سنگھ بھلر کو سزائے موت کو ذہنی امراض کی بناء عمر قید میں تبدیل کردی تھی جبکہ اس کی درخواست رحم فیصلہ کیلئے حکومت غیر معمولی تاخیر  کر رہی تھی ۔ علاوہ ازیں جسٹس دتو کی زیر قیادت بنچ نے 11 افراد کو منسوب الزامات سے بری کردیا تھا، جنہیں گجرات پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور انہوں نے اس وقت کہا کہ کسی بھی بے قصور کو دہشت  گرد قرار دیتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے اندر نہیں رکھا جاسکتا، چاہے اس کا تعلق اقلیتی فرقہ سے کیوں نہ ہوں۔