جرمن فارمولا ون ریس کا ٹائٹل ہیملٹن نے جیت لیا

برلن ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نکو روز برگ نے ریس کا آغاز پول پوزیشن سے کیا۔ جرمن ڈرائیو ہوم کراوڈ کے سامنے اپنی برتری برقرار نہ رکھ سکے۔ ورلڈ چمپئن لیوس ہیملٹن نے رفتار اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 1:30.44 میں طے کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آسٹریا کے ڈینئل رککیارڈو 6.9 سکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ تھروبال سلیکشن ٹرائلز
حیدرآباد ، یکم اگسٹ (پریس نوٹ) حیدرآباد ڈسٹرکٹ تھروبال اسوسی ایشن کے زیراہتمام سلیکشن ٹرائلز 2 تا 4 اگسٹ شام 4 بجے سے یہاں ویلا میری کالج، سوماجی گوڑہ میں منعقد کئے جارہے ہیں جہاں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی مین اور ویمن ٹیمیں منتخب کی جائیں گی۔ منتخب کھلاڑی آنے والی تیسری سینئر انٹر ڈسٹرکٹ چمپئن شپ میں حصہ لیں گے جو 12 اور 13 اگسٹ 2016ء کو الوال، سکندرآباد کے پلوی ماڈل اسکول میں منعقد شدنی ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے ڈی این چرن کمار (9550413816) یا چکراپانی (9966666157) سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔