جرمنی کی شکست پر جشن منانے والے لبنانی کا قتل

بیروت ۔29 جون(سیاست ڈاٹ کام)فٹبال ورلڈکپ 2018 میں جرمنی کی شکست اور برازیلی ٹیم کی کامیابی پر جشن منانا لبنانی باشندے کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق محمد طاہر نامی شخص کو اس کے دو پڑوسیوں نے چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔ قتل کے درپردہ وجہ جرمنی کی شکست بتائی جارہی ہے۔ جرمنی اور برازیل ٹیم کے درمیان مسابقت لبنان میں فٹ بال پرستاروں کے درمیان مخاصمت کی بڑی وجہ قرار دی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق مشتبہ قاتلوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔