جرمنی میں یزیدی خواتین داعش کے مظالم کے ازالہ کی خواہاں

جنیوا ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے شمالی عراق میں یزیدی قبیلہ کے عوام کا قتل عام کیا تھا جس کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے ۔جب کہ ہزاروں لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کر کے جنسی غلام بنالیا گیا تھا ۔ اقوام متحدہ نے دولت اسلامیہ کے یزیدی اقلیت پر اس حملہ کو نسل کشی کا نام دیا تھا ۔ اب یہ یزیدی خواتین دولت اسلامیہ کی قید سے چھٹکارہ پانے کے بعد جرمنی میں ان پر ہونے والے مظالم کی پابجائی چاہتی ہیں ۔

تین افراد چاقو زنی کے شکار
کوکلس کلاںکے جلسہ میں 13گرفتار
لاس اینجلس ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تین افراد کو چاقو زنی کی گئی جس میں سے ایک کی حالت نازک ہے جب کہ کیلیفورنیا میں کوکلس کلاں کے جلسہ عام سے 13افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس جلسہ کے بعد جلسہ میں شریک افراد اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم کے کارکنوں نے مخالف احتجاجیوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں تین افراد چاقوزنی کا شکار ہوئے ۔