جرمنی:’مسلمان مخالف‘ جماعت کے اجلاس سے قبل جھڑپیں

برلن ۔ 30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے شہر سٹٹگرٹ میں سینکڑوں مظاہرین نے دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے اراکین کو کانفرنس میں جانے سے روکنے کی کوشش کی، اس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق 1,000 پولیس افسران کو وہاں تعینات کیا گیا ہے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا اسپرے کیا۔ اے ایف ڈی جرمنی میں برقعے اور غیرقانونی مساجد کے میناروں پر پابندی عائد کروانا چاہتی ہے۔احتجاج کے باوجود سنیچر کی صبح کانفرنس کا آغاز کر دیا ہے۔اے ایف ڈی کے تقریباً 2000 ممبران اس کانفرنس میں شرکت کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ ماہ ہونے والے مقامی انتخابات میں تینوں ریاستوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس جماعت کو چار تہائی ووٹ پسماندہ ریاست سیکزونی اینہالٹ میں حاصل کیے۔یہ چانسلر انگیلا میرکل کی جانب سے گذشتہ برس ہزاروں تارکینِ وطن کی آمد کو تسلیم کیے جانے والے فیصلے کیخلاف ہے۔