جذبہ شہادت کو اختیار کرنے کی ضرورت ‘ یوم عاشورہ پر گورنر کا پیام

حیدرآباد 30 ستمبر ( آئی این این ) ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام جذبہ قربانی و شہادت کو ظاہر کرتا ہے جو تمام تر انسانی اقدار سے افضل ہے ۔ یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیام میں گورنر نے کہا کہ محرم سے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد تازہ ہوتی ہے جنہوں نے حق کی سربلندی کیلئے اپنی زندگی کی قربانی پیش کردی ۔ انہوں نے کہا کہ سچائی اور نیکی کو برقرار رکھنا ہی یوم عاشورہ کے حقیقی معنی ہیں۔ ہمیں اسی جذبہ کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور یہی انسانیت ہے جسے اسلام میں مرکزی مقام حاصل ہے ۔