جتیندر اور جیاپردہ 24 سال بعد پھر ایک بار ایک ساتھ

آئیکانک جوڑی جتنیدر اور جیاپردہ 24 سال بعد ایک بار پھر ساتھ کام کرنے جارہے ہیں ۔ اس بار دونوں ایک ٹی وی شو میں ساتھ نظر آئیں گے۔ دونوں شو سوپر ڈانسر چاپٹر 3 کو جج کرتے دکھائی دیں گے۔ بتادیں کہ دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے۔ بڑے پردے پر دونوں کی کمسٹری بھی زبردست رہی ہے۔ ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔ سونی انٹرٹیمنٹ ٹیلی ویژن کے مطابق شو میں صرف 1980 اور 1990 کے دہے کے ہٹ گیتوں پر پرفارم کیا جائے گا۔ ایکٹریس جیا پردہ نے شو میں کام کرنے کو لے کر خوشی ظاہر کی ہے۔ ایک بیان میں جیا نے کہا میں سوپر ڈانسر کے بچوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ان بچوں کے ذریعہ سے ڈانس کو اتنی خوبصورتی سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔