جب سینہ 56 انچ تو پھر قلب کہاں ہے ؟

پرینکا گاندھی کا مودی سے سوال
مہاراج گنج (یو پی) 16مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وزیراعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے سوال کیا کہ اگر 56 انچ سینہ ہو تو پھر تہارا قلب کہاں ہے؟ وہ کانگریس امیدوار سی شری ناتھ کی انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے قومیت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ جب بھی پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں تو قومیت کے بارے میں اظہار قرار دیتے ہیں جب کہ قومیت سے کسانوں اور بیروزگاری جیسے مسائل کو کیوں نکال باہر کرتے ہیں ۔