’ جاگتے میں اوپن ہارٹ سرجری ‘ کانٹیننٹل ہاسپٹل کا کارنامہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : جڑواں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش میں خصوصا حیدرآباد میں پہلی مرتبہ انتہائی کمیاب جاگتے میں اوپن ہارٹ سرجری انجام دی گئی ۔ کانٹیننٹل ہاسپٹلس کی کارڈئیک سرجنس کی ٹیم نے اس نادر کارنامے کے ذریعے مسٹر ضمیر حسین عمر 27 سال ( ڈرائیور ) جو حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ان کی کامیاب سرجری انجام دی ہے ۔ انہیں شدید طور پر تنفس کی رکاوٹ لاحق تھی ، کہنہ کھانسی ، بخار اور مختصر فاصلہ چلنے سے قاصر تھے ۔ انہوں نے کانٹیننٹل ہاسپٹلس ، گچی باولی سے رجوع ہوئے ۔ جہاں ڈاکٹر نثارگا کنسلٹنٹ کارڈیو ۔ واسکولر سرجنس نے ان کی تشخیص کی ۔ نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرس کی ٹیم نے جدید طریقہ علاج کے ذریعہ ان کی سرجری انجام دی ۔ 6 گھنٹوں کی سرجری میں خون کے بہاؤ کو کم کرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے نئی حکمت عملیوں کے ذریعہ کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ۔ مریض اب بالکلیہ طور پر ٹھیک ہے ۔ ان کی آنکھوں نے جاگتی آنکھوں سے ان کے قلب کا نظارہ کیا ۔ جاگتے میں اس طرح کی سرجری ہاسپٹل ہذا کا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے ۔۔