جاپان میں سمندری طوفان ’ٹرافی‘ سے 45زخمی

کاگوشیما(جاپان) ۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور سمندری طوفان جاپان کی سمت پیشرفت کررہا ہے جبکہ جنوبی جزائر میں اسکے زیراثر متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے تیز رفتار آندھی و موسلادھار بارش کے علاوہ سیلاب اور زمین کھسکنے کا انتباہ دیا ۔ تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں کیونکہ اہم ایئرپورٹ بند ہوچکا ہے ۔ جزیرہ اوکی ناوا میں ٹی وی جھلکیوں میں ٹریفک جام کے مناظر دکھائے گئے ۔ گھروں میں پانی بھرگیا ہے اور 38 افراد معمولی سے زخمی ہوئے لیکن کسی ہلاکت کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ۔