جاپان میں دو کارگو بحری جہاز کے درمیان ٹکر، 4 لاپتہ

یوکوہاما۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی جاپان میں بحر اوقیانوس میں اتوار کو دو کارگو بحری جہاز کے درمیان ٹکر کے بعد عملہ کے چار رکن لاپتہ ہوگئے ۔جاپان کوسٹ گارڈ کے عملے کے اہلکار نے کہا کہ اس حادثے کے بعد صوبہ ایھما کے امابري میں واقع سینشو مارو جہاز ڈوب گیا اور اس کے عملہ کے پانچ ارکان میں سے چار لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبہ چیبا میں انوبوساکیی سے تقریبا 12 کلومیٹر دور تقریبا 0210 بجے دونوں جہازوں 499 ٹن کے سمیھو مارو اور 499 ٹن کے جہاز سینشو مارو، کے درمیان ٹکر ہوا۔حادثہ کے بعد ہیروشیما کے کرے میں واقع جہاز سمیھو مارو نے اپنے بچاؤ کیلئے مدد مانگی۔کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت علاقے میں گہرے دھند کی وجہ سے ویژیبلٹی کافی خراب تھی۔ عملے کے چاروں رکن محفوظ بتائے جاتے ہیں لیکن حادثے سے ہوئے نقصان کے بارے میں مکمل تفصیلات نہیں مل سکی ہے ۔