جاپان، شمالی کوریا کیساتھ وزارتی سطح پر بات چیت کیلئے کوشاں

ٹوکیو۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان اب شمالی کوریا کے ساتھ ماہ اگشت میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے ملاقات کی راہ ہموار کرنے کوشاں ہے۔ فی الحال جاپانی حکام نے اس معاملے کی توثیق سے انکار کردیا ہے جبکہ ایک مقامی میڈیا نے اس کی خبر دی ہے اور اسے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ کی ’’کبھی ہاں اور کبھی نا‘‘ والی ملاقات کی ایک بار پھر تیاری بھی بتایا ہے۔ آسیان علاقائی فورم کا چوٹی اجلاس ماہ اگست میں سنگاپور میں منعقدہ شدنی ہے اور اسی موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے امکانات ہیں۔ دوسری طرف چیف کابینی سیکریٹری پوشی ہیدے سوگا کے ان رپورٹس کی توثیق نہیں کی۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ میڈیا رپورٹس سے وہ بخوبی واقف ہیں تاہم اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس میں یہ توثیق بھی نہیں ہوگی کہ مذکورہ وزیر آسیان سے متعلقہ اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ انہوں نے روزمرہ کی ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔