جاوید شیخ اور ماہرہ خان کے تعلق سے اعتراض!

لکس اسٹائل ایوارڈزکو غلط ایوارڈ دیئے جانے کا الزام
اسلام آباد 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں شو ‘لکس اسٹائل ایوارڈز’ کو ایک اور تنازعے نے گھیر لیا ہے ۔ اس بار اداکارہ ماہرہ خان اور جاوید شیخ کے تعلق کے حوالے سے اس شو کو زد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے ‘لکس اسٹائل ایوارڈز’ کو غلط ایوارڈز دیئے جانے کے الزام میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ لاہور میں حال ہی میں ہونے والے اس شوکے حوالے سے ڈان نے خبر دی ہے کہ ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ماہرہ خان اور جاوید شیخ کے تعلق کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیے جانے کی کوشش کی گئی ہے ۔اخبار کے مطابق اس ویڈیو میں ایوارڈ کی وصولی سے قبل اداکار جاوید شیخ کو مبینہ طور پر ماہرہ خان کو گلے لگاکے انہیں بوسہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔سوشل میڈیا پریہ ویڈیو وائرل ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ جاوید ماہرہ کو گلے لگانے کے بعد اشارتاً بوسہ دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ فلمی ایوارڈز وغیرہ کی تقاریب میں ایسا ہونا معمول کا حصہ ہوتا ہے جاوید کا اس بابت کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔ ویسے بھی فلمی ایوارڈز وغیرہ کی تقاریب میں ایسا ہونا معمول کا حصہ ہوتا ہے ۔ ماہرہ نے بہر حال ایسی خبروں کو بے وقوفی کی باتوں پر محمول کیا ہے ۔