جانوروں کی اسمگلنگ کے سلسلے میں دو گروپوں میں تصادم، 10 زخمی

ڈنگڈی گل (ٹاملناڈو)، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں ڈنڈی گُل کے پلانی میں آج مویشیوں کی اسمگلنگ کے سلسلے میں دو گروپوں کے مابین تصادم روکنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ مسٹر چندللنکارا سین باگا منار جیار ٹرسٹ (منا گڑی) نے سات مویشیوں کو لے جا رہے ایک گاڑی کو روک کر اسے کارروائی کیلئے پلانی تعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔ گاڑی سے جانوروں کو منا پرئی سے ادومالپیٹ لے جایا جا رہا تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس اس سلسلے میں شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے پولیس اسٹیشن میں ایک سینئر پولیس افسر کے پہنچنے کا انتظار کرتی رہی۔ دریں اثنا سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)، ودھو تھلئی چروتھئی گل کاچی اور بایاں بازو کی پارٹیوں نے مویشیوں کے لے جا رہی گاڑی کو فوراً چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو گھیر لیا۔ہندو تنظیم کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کے نزدیک جمع ہو کر گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں اور ہندو تنظیموں کے مابین اس دوران تکرار ہوگئی ۔ دونوں گروپ ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے ۔