جامعہ نظامیہ میں آج طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ

حیدرآباد 31 مارچ ( راست ) عرس بانی جامعہ نظامیہ حضرت مولانا انوار اللہ فاروقی کے ضمن میں جامعہ نظامیہ میں کل ہفتہ یکم اپریل کو طرح نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نگرانی اور حضرت مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ صدارت کرینگے ۔ نظامت قاضی فاروق عارفی کرینگے ۔ مدعو شعرا مولانا اعظم علی صوفی ‘ ضیاء الدین نقشبندی ‘ نصیر الدین بسمل ‘ فاروق شکیل ‘ جلال عارف ‘ مسرور عابدی ‘ اکبر خان اکبر ‘ کامل حیدرآبادی ‘ فرید سحر ‘ قاضی فاروق عارفی ‘ عقیل احمد عقیل ‘ طیب پاشاہ قادری ‘ تراب قدیری ‘ نعیم الدین نعیمی اور دیگر طرحی نعتیہ و منقبتی کلام سنائیں گے ۔