جاسوسی کے شبہ میں ایک شخص کا سرقلم

اسلام آباد ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مشرقی قبائلی علاقہ میں طالبان نے سکیورٹی فورسس کے لئے مبینہ طورپر جاسوسی کرنے والے ایک شخص کا برسرعام سرقلم کردیا۔ یہ واقعہ ضلع خیبر کے مہربان کالے علاقہ میں رونما ہوا ۔ سر قلم کرنے کے بعد طالبان نے فرمان جاری کردیا کہ نعش کو وہاں سے شام تک نہ ہٹایا جائے۔ انگریزی اخبار ڈان نے یہ رپورٹ دی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مہربان کالے اور اطراف و اکناف کے دیگر علاقے ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے زیرکنٹرول ہے لیکن وہاں پر لشکر اسلام کا بھی کچھ کچھ دبدبہ ہے لیکن دونوں ہی گروپس نے حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسس کے ساتھ مشترکہ مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کرلیا ہے ۔