جاریہ سال تلنگانہ میں پانچ آئی پی ایس عہدیداروں کی سبکدوشی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ سال 5 آئی پی ایس عہدیدار وظیفہ پر سبکدوش ہوجائیں گے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی جانب سے جاری کردہ جی او کے مطابق مختلف اوقات میں جاریہ سال آئی پی ایس عہدیدار این سوریہ نارائن، کے وینو گوپال راؤ، ایس جئے جناردھن، ست نارائن اور عبدالقیوم خان وظیفہ پر سبکدوش ہوں گے۔ ان عہدیداروں کی تاریخ پیدائش کے اعتبار سے سبکدوشی کی تاریخ کا تعین کیا گیا۔ عبدالقیوم خان 31 ڈسمبر 2016 ء کو سبکدوش ہوں گے۔ جبکہ ست نارائنا 31 جولائی، ایس جے جناردھن 30 جون، کے وینو گوپال راؤ 31 مئی اور این سوریہ نارائنا 29 فروری کو سبکدوش ہوں گے۔