جارحیت پسند ہندوستان کیساتھ پرامن روابط کی خواہش : پاکستان

کراچی ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اپنے جارحیت پسند پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ پرامن روابط کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہم دو ممالک کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے پہلے کہ یہ صورتحال خطرہ بن جائے ، قومی ایکشن پلان تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی محاذ پر ہم پیچیدہ صورتحال سے گذر رہے ہیں جہاں مشرقی سمت جارحیت پسند ہندوستان اور ہمارے مغرب میں غیرمستحکم افغانستان ہے۔ یہ علاقہ تاریخی کشاکش اور منفی مسابقت کے سبب ہمیشہ مشکلات سے دوچار رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مغربی سرحد پر امن کیلئے سفارتی فوجی اور معاشی پیشرفت کرتے ہوئے ٹھوس قدم اٹھائے ۔ انہوں نے پاکستان کے آسمان کو چھوتے قرض پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔