جادھو کیس : پاکستانی اٹارنی جنرل وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتھر اوصاف عالمی عدالت برائے انصاف میں ہندوستان کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کے کیس کی پیروی کرتے ہوئے وہ پاکستان کی جانب سے حاضر ہوں گے۔ عالمی عدالت انصاف نے پاکستانی فوجی عدالت کی جانب سے جادھو کو سزائے موت دینے پر اعتراض کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہیگ میں امن مقام پر عالمی عدالت انصاف کے رجسٹرار کو اطلاع دی گئی ہیکہ پاکستانی اٹارنی جنرل اوصاف اس کیس میں پاکستان کی پیروی کریں گے جبکہ وزارت خارجہ امور کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل بھی اس کیس میں معاون رول ادا کریں گے۔ عالمی عدالت انصاف نے قانونی ٹیم کی جانب سے ایک فریم ورک پیش کیا جائے گا یا کھلے مباحث ہوں گے جس میں پاکستان کے موقف کو واضح کیا جائے گا۔ پاکستان نے کلبھوشن جادھو سے ملاقات کیلئے ہندوستان کے کونسلر کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اب تک پاکستان نے ہندوستان کی 15 درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔