جادھو کیس : اٹارنی جنرل آئی سی جے میں پاکستان کے نمائندہ

اسلام آباد ۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کا معاملہ ایک بار پھر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (سے رجوع کریں گے ۔ یہ نئی تبدیلی ایک ایسے وقت آئی ہے جب حکومت پاکستان پر جادھو معاملہ کو ناقص طریقہ سے نمٹنے اور کونسل کے طورپر برطانیہ کے خاور قریشی کے انتخاب پر شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ انھوں نے اُس تنقید کو البتہ مسترد کردیا کہ پاکستان نے بین الاقوامی عدالت کے دائرہ کار کو کیوں تسلیم کیا ۔ اس معاملہ میں انھوں نے پاکستان کے مارچ 2017 ء کے اُس ڈکلیریشن کا بھی تذکرہ کیا جو آئی سی جے کے دائرہ کار سے مربوط ہے اور کہاکہ اس معاملہ پر کیا جارہا پروپگنڈہ بے معنی ہے  ۔

 

نواز شریف کی سعودی عرب روانگی
ٹرمپ سے ملاقات متوقع
اسلام آباد ۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کل سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ایک بین الاقوامی اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ وہاں دورہ پر آئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم کو سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیاہے جہاں توقع ہیکہ دہشت گردی اور مسلم ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بات چیت کے اہم موضوعات ہوں گے ۔ جیونیوزکے مطابق نواز شریف دیگر عالمی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے جو اسلامی کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں ۔