جادھو کو پھانسی نہیں دی جائے گی : پاکستان

رحم کی درخواستوں پر قطعی فیصلہ تک سزاء کا التوا، ترجمان نفیس ذکریا کا بیان

اسلام آباد ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) کلبھوشن جادھوکی سزائے موت پر بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم التواء کے چند دنوں بعد پاکستان نے آج کہا کہ ہندوستانی شہری کو پھانسی نہیں دی جائے گی تاوقتکہ ان کی رحم کی اپیلیوں کی یکسوئی نہیں کی جاتی۔ دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنے ایک بیان میں ادعا کیا کہ ان  کے بعض تاثرات، غلط بیانات اور الزامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا میں آئی سی جے کے فیصلہ کے بعد مختلف تبصرے ہورہے ہیں۔ جادھو کیس میں 18 مئی کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے فیصلہ سنایا تھا۔ ذکریا نے زور دے کر کہاکہ آئی سی جے کے حکم التواء کے پرے جادھو کو اس وقت تک پھانسی نہیں دی جائے گی تاوقتکہ ان کی رحم کی درخواستوں کی یکسوئی نہیں ہوتی۔ ابتداء میں چیف آف آرمی اسٹاف نے بعدازاں صدر پاکستان کے پاس ان کی رحم کی درخواستیں زیرالتواء ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ہند میڈیا  کا غلط استعمال کرتے ہوئے جادھو کے کیس میں آئی سی جے کے اندر کامیابی کے غلط تاثرات پیدا کررہی ہے۔