جادھو کو دیگر قیدیوں سے مربوط کرنا غیرمنطقی

وزارت خارجہ پاکستان کے بیان میں جادھو کا حوالہ ‘ قیدیوں کی فہرستوں کا باہم تبادلہ

اسلام آباد ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کہا کہ کلبھوشن جادھو کو دیگر قیدیوں کی فہرست سے مربوط کرنا ’’ غیر منطقی‘‘ کارروائی ہے ۔ ایک دن قبل ہندوستان نے فوجی عدالت کی جانب سے جن قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان تک سفارتی رسائی فراہم کرنے کی خواہش کی تھی ۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کمانڈر جادھو کے واقعہ کو دیگر ہندوستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کے پاکستان میں قید سے مربوط کرنے کی کارروائی غیر منطقی ہے ۔ وزارت خارجہ پاکستان کا یہ تبصرہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرست کے تبادلہ کے بعد منظر عام پر آیا ہے ۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید اپنے اپنے شہریوں کی فہرست کا ایک دن قبل ہی باہمی تبادلہ کیا تھا ۔ فہرست کے بموجب جو پاکستان نے حکومت ہند کے حوالے کی ہے کم از کم 546 ہندوستانی شہری بشمول 500ماہی گیر پاکستان کی جیلوں میں قید ہیں ۔ فہرست کے بموجب کمانڈر جادھو ہندوستانی بحریہ کے ایک عہدیدار تھے جنہیں ہندوستان نے را کی جانب سے سراغ رسانی کیلئے پاکستان روانہ کیا تھا ‘

نہیں دہشت گرد اور مجرمانہ سرگرمیوں کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی جس کی وجہ سے کئی بے قصور انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور پاکستان کو مالی نقصان پہنچا ۔ وزارت خارجہ پاکستان کے بیان کے بموجب پاکستان 2008ء کے معاہدہ کا پابند ہے جس کے تحت تمام قیدیوں تک سفارتی رسائی فراہم کرنا ضروری ہے لیکن کمانڈر جادھو کا واقعہ دیگر قیدیوں سے مختلف ہے ۔ ہر یکم جنوری اور یکم جولائی کو دونوں ممالک اپنی اپنی جیلوں میں قید پڑوسی ملک کے شہریوں کی فہرست کا باہم تبادلہ کرتے ہیں ۔ سفارتی رسائی فراہم کرنے کا تیقن انسانی بنیادوں پر دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس معاہدہ کی لفظاً و معناً عمل آوری کررہاہے اور انسانی بنیادوں پر قیدیوں تک سفارتی رسائی فراہم کرنے کا پابند ہے اور ہندوستان سے بھی پاکستان کو ایسی ہی خیرسگالی کی توقع ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کو لفاظی سے باز آجانا چاہیئے ۔ بیان کے بموجب پانچ ہندوستانیوں کی سزائے قید 22جون کو ختم ہوچکی ہے اور ہندوستان کسی بھی وقت اپنے شہریوں کو واپس وطن بلاسکتاہے ۔ 20پاکستانی شہری جو ہندوستانی جیلوں میں ہیں اپنی سزا کی مدت ختم کرچکے ہیں اور پاکستان واپسی کے منتظر ہیں ۔ 107 پاکستانی ماہی گیر اور 85پاکستانی شہری ہندوستانی جیلوں میں قید ہیں ‘ جن کے مقدمات زیر التواء ہیں ۔

کلپکم میں ہند۔ روس مشترکہ
نیوکلیئر ری ایکٹرکا قیام
ایکٹرنگم برگ(روس) ۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چینائی میں ساحلی شہر کلپکم میں روس کے تعاون سے ہندوستانی نیوکلیئر سائنسداں نیانیوکلیئرری ایکٹر قائم کررہے ہیں ۔ یہ ری ایکٹر ہندوستان کیلئے ایک قابل فخر کارنامہ ثابت ہوگا ‘ جب کہ دنیا بھر کو اس نیوکلیئر ری ایکٹر کے قیام پر ہندوستان سے رشک پیدا ہوگیا ہے ۔ ماہرین کا کہناہ ے کہ اس ری ایکٹر سے تیار ہونے والی برقی توانائی مستقل ہوگی ۔