جائفل، نظام ہضم کو بہتر اور بھوک کو بڑھاتی ہے

جائفل کا بیرونی چھلکا یعنی جاوتری اور اندرونی سخت گری دونوں بطور دوا اور غذا استعمال ہوتے ہیں۔ اس کی تاثیر گرم ، تحریک دلانے والی اور توانائی فراہم کرنے والی ہوتی ہے۔ جائفل بھوک بڑھاتا اور نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے۔ اس کی خوشبو تیز ہوتی ہے۔
جائفل کو دستوں اور الٹی روکنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جائفل سے دل مضبوط ہوتا ہے اور خواتین میں ایام کی تکالیف رفع ہوتی ہیں۔ اس کی چھوٹی خوراک معدے پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ نظام ہضم بہتر ہوتا ہے۔ بھوک کھل کر لگتی ہے، معدے میں تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے۔ گردے کے مسائل سے نمٹنے میں بھی جائفل سے مدد لی جاتی ہے۔