ثانیہ کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 29ستمبر ۔ (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ایشیئن گیمس کے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ چیف منسٹر کے حوالہ سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ثانیہ نے جو تلنگانہ کی برانڈ ایمبسیڈر ہیں ایشیاڈ ڈبلز کے زمرہ میں برونز اور مکسڈ ڈبلز کے زمرہ میں گولڈ میڈلس حاصل کی ہیں جس پر تلنگانہ اور سارے ہندوستان کو فخر ہے ‘‘ ۔ انھوں نے ثانیہ کے اس کھیل کے شاندار مظاہرہ کا سلسلہ جاری رہنے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ثانیہ مرزا نے چند روز قبل یو ایس اوپن کے مکسڈ ڈبلس میں بھی میڈل حاصل کیا تھا۔