ثانیہ جوڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست

پیرس۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ میں سفر پہلے مرحلے میں ہی تمام ہو گیا۔ گوریلووا اور پولوچنکووا نے مرزا اور یروسلاوا کو شکست دی۔ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں روس کی پولوچنکووا اور ان کی آسٹرین جوڑی  گوریلووا نے ثانیہ مرزا اور ان کی قازقستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو 7-6، (7-5)، 1-6 اور 6-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
میکزیم ہامو پر فرنچ اوپن میں شرکت کی پابندی
پیرس۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام )فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے ٹینس پلیئر کے فرنچ اوپن کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔21 سالہ فرانسیسی کھلاڑی میکزیم ہامو پہلے راؤنڈ میں شکست  کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوئے ، میچ کے بعد ایک لائیو انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون رپورٹر مالے تھامس کو گردن اور کندھوں سے پکڑ کر بوسہ دینے کی کوشش کی۔فرنچ ٹینس فیڈریشن نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ہامو نے اپنے اس عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے خاتون سے معافی طلب کی ہے۔