تین عہدیداروں پرفائرنگ‘ ایک کی حالت نازک

ووڈ رچ ( کینیڈا ) ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے نئے سربراہ نے جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا ہے ‘ اپنے عارضی دفتر واقع ورجینیا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پولیس عہدیدار فائرنگ میں ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اُن کے ساتھ نامعلوم بندوق برداروں کی جھڑپ ہوگئی تھی ۔ پولیس عہدیداروں کو ہفتہ کی شام 5:30بجے ٹیلی فون کال وصول ہوئی تھی جس میں زبانی تکرار ہوئی ۔ شہزادہ ولیم کاؤنٹی پولیس کے ترجمان سارجنٹ جوناتھن ایروک نے کہا کہ فیس کے صفحہ پر محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہوجانے والے پولیس عہدیدار ایشلی ایندن اپنے زخموں جانبر نہ ہوسکے ‘ انہیں محکمہ کی جانب سے گذشتہ جمعہ کے دن ہی اس علاقہ میں تعینات کیا گیا تھا ۔ دیگر دو عہدیدار اس جھڑپ میں زخمی ہوگئے تھے ان کا علاج جاری ہے ۔ تاہم بیان میں ان عہدیداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔۰