تیل پیداوار میں اضافہ سے متعلق امریکی دباؤ مسترد

ریاض۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب نے تیل پیداوار میں مسلسل اضافے سے متعلق امریکی دباؤ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ’’سعودی عرب پہلے‘‘ یہ اطلاع امریکی چینل سی این بی سی نے دی ہے۔ امریکی ادارے کا کہناہے کہ سب سے زیادہ تیل پیدا اور برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت سے سعودی عرب پر امریکہ تیل پیداوار بڑھانے کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے اور سعودی عرب اس دباؤ کو نظر انداز کررہا ہے۔ آر بی سی کیپٹل مارکیٹس میں انٹرنیشنل اسٹراٹیجک ادارے کی چیئرپرسن نے بتایا کہ سعودی عرب کی اپنی پالیسی یہ ہے کہ (مملکت پہلے) اور وہ اسی پر عمل پیرا ہے۔آئندہ 2ماہ کے دوران پیداوار کم کریگا۔