تیل بالوں کیلئے ضروری

بالوں کیلئے زیادہ مناسب خیال نہیں کیا جاتا، تاہم تیل بالوں کی حفاظت اور خوبصورتی کیلئے بہت ضروری ہے۔ تیل سے اگرچہ بالوں کو اپنی مرضی کا اسٹائیل دینا مشکل ہوجاتا ہے تاہم اس کا حل یہ نہیں کہ تیل لگایا ہی نہ جائے۔ بالوں کیلئے سرسوں، ناریل یا زیتون کا تیل نہایت مفید ہے۔ ان سے نہ صرف بال صحت مند اور چمکداررہتے ہیں بلکہ یہ جلد میں جذب ہوکر بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس سے بال گھنے ہونے لگتے ہیں تیل بالوں کو لگانے کی بجائے سر کی جلد میں لگانا چاہئے۔ تیل لگانے کے بعد نہانا سر میں درد کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ تیل لگانے کے کم از کم آدھے گھنٹے بعد سر دھولیں یا نہالیں۔ ہفتہ میں کم از کم تین بار بالوں میں تیل ضرور لگائیں، تیل لگانے کے بعد زیادہ دیر تک سرنہ دھونے سے گرد سر کی جلد کے اوپر جم جاتی ہے جس سے جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں اور سر میں خشکی پیدا ہوسکتی ہے۔